الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب حكم الإمام إذا ذكر أنه محدث
اس امام کے حکم کا بیان، جس کو (دورانِ نماز) یہ یاد آجائے کہ وہ بے وضو ہے
حدیث نمبر: 2579
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَصَفَّ النَّاسُ صُفُوفَهُمْ وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ مَقَامَهُ ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَيْهِمْ بِيَدِهِ أَنْ مَكَانَكُمْ فَخَرَجَ وَقَدِ اغْتَسَلَ وَرَأْسُهُ يَنْطُفُ فَصَلَّى بِهِمْ
(دوسری سند)راوی کہتا ہے: نماز کے لیے اقامت کہی گئی اور لوگوں نے صفیں بنالیں، لیکن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور اپنے مقام پر کھڑے ہوئے تو اپنے ہاتھ سے اُن کی طرف اشارہ کیا کہ وہ اپنی اپنی جگہ پرٹھہرے رہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے گئے،غسل کیا اور جب دوبارہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، پھر لوگوں کو نماز پڑھائی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2579]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 640، ومسلم: 605، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7238 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7237»
الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 640
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2579 in Urdu