الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ فِي وَعِيدِ مَنْ تَعَلَّمَ عِلْمًا فَكَتَمَهُ أَوْ لَمْ يَعْمَلْ بِهِ أَوْ تَعَلَّمَ لِغَيْرِ اللَّهِ
علم حاصل کرنے کے بعد اس کو چھپا لینے والے یا اس پر عمل نہ کرنے والے یا کسی غیر اللہ کے لیے وہ علم حاصل کرنے والی کی مذمت کابیان
حدیث نمبر: 274
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ مَثَلَ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ كَمَثَلِ كَنْزٍ لَا يُنْفَقُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جس علم سے فائدہ حاصل نہیں کیا جاتا، اس کی مثال اس خزانے کی سی ہے، جس کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ نہیں کیا جاتا۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 274]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين۔ أخرجه الدارمي: 556، والبزار: 176، والطبراني في الاوسط: 693، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10476 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10481»
وضاحت: فوائد: … خزانہ کوئی بھی ہو، اس کے مالکان کو یہی زیب دیتا ہے کہ وہ اس میں سے خرچ کرتے رہیں۔
الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين ۔ أخرجه الدارمي: 556
Al-Fath al-Rabbani Hadith 274 in Urdu