الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِي فَضْلِ تَبْلِيغِ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ وَنَقْلِهِ كَمَا سَمِعَ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کی تبلیغ اور اس کو جیسے سنا، ایسے ہی نقل کر دینے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 281
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَحَفِظَهُ حَتَّى يُبَلِّغَهُ، فَرُبَّ مُبَلِّغٍ أَحْفَظُ لَهُ مِنْ سَامِعٍ) )
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی، پھر اس کو یاد کیا، یہاں تک کہ اس کو آگے پہنچا دیا، کئی ایسے لوگ ہیں کہ جن کو حدیث پہنچائی جاتی ہے، وہ سننے والوں سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 2657، وابن ماجه: 232، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4157 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4157»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ بعد والے لوگ زیادہ فقیہ اور احادیث کو زیادہ یاد کرنے والے ہوں۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه الترمذي: 2657
Al-Fath al-Rabbani Hadith 281 in Urdu