الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِي فَضْلِ تَبْلِيغِ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ وَنَقْلِهِ كَمَا سَمِعَ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کی تبلیغ اور اس کو جیسے سنا، ایسے ہی نقل کر دینے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 282
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (تَسْمَعُونَ وَيُسْمَعُ مِنْكُمْ، يُسْمَعُ مِمَّنْ يَسْمَعُ مِنْكُمْ) )
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سنتے ہو اور تم سے بھی سنا جائے گا اور جو تم سے سنیں گے، ان کو بھی سنا جائے گا۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 282]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3659، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2945 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2945»
وضاحت: فوائد: … یہ خبر بمعنی امر ہے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ ہے کہ صحابہ کرام، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن کر ضبط کریں اور پھر بعد والے لوگ ان سے سنیں، اس طرح یہ سلسلہ جاری رہے تاکہ اگلی نسلوں تک پیغام پہنچ سکے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح ۔ أخرجه ابوداود: 3659
Al-Fath al-Rabbani Hadith 282 in Urdu