یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب رفع اليدين عند الدعاء فى الاستسقاء وذكر أدعية مأثورة
استسقاء کی دعا کرتے وقت ہاتھوں کو اٹھانے اور منقول دعاؤں کا بیان
حدیث نمبر: 2941
عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى أَبِي اللَّحْمِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ قَرِيبًا مِنَ الزَّوْرَاءِ قَائِمًا يَدْعُو يَسْتَسْقِي رَافِعًا كَفَّيْهِ لَا يُجَاوِزُ بِهِمَا رَأْسَهُ مُقْبِلٌ بِبَاطِنِ كَفَّيْهِ إِلَى وَجْهِهِ
آبی اللحم کے غلام سیّدنا عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زوراء مقام کے قریب احجاز الزیت کے پاس بارش کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر دعا کر رہے تھے، اپنے ہتھیلیاں بلند کررکھی تھیں، البتہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر سے تجاوز نہیں کررہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ہتھیلیوں کے باطنی حصے کو اپنے چہرے کی طرف متوجہ کررکھاتھا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الاستسقاء/حدیث: 2941]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم أخرجه الترمذي: 557، والنسائي: 3/ 158، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21943، 21944 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22290»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2941 in Urdu