🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الدُّعَاءِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ وَذِكْرِ أَدْعِيَةٍ مَأْثُورَةٍ
استسقاء کی دعا کرتے وقت ہاتھوں کو اٹھانے اور منقول دعاؤں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2939
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَى فَأَشَارَ بِظَهْرِ كَفَّيْهِ إِلَى السَّمَاءِ
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارش کے لیے دعا کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ہتھیلیوں کی پشتوں کے ساتھ آسمان کی طرف اشارہ کیا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 2939]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 896، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12554 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12582»

الحكم على الحديث: ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2940
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ (وَفِي لَفْظٍ مِنَ الدُّعَاءِ) إِلَّا فِي الاسْتِسْقَاءِ فَإِنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے،وہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی دعا میں اپنے ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، سوائے بارش کی دعا کے، اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھوں کو اتنا بلندکرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھا جاتا تھا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 2940]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1031، 3565، ومسلم: 895، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12867 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14051»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2941
عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى أَبِي اللَّحْمِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ قَرِيبًا مِنَ الزَّوْرَاءِ قَائِمًا يَدْعُو يَسْتَسْقِي رَافِعًا كَفَّيْهِ لَا يُجَاوِزُ بِهِمَا رَأْسَهُ مُقْبِلٌ بِبَاطِنِ كَفَّيْهِ إِلَى وَجْهِهِ
آبی اللحم کے غلام سیّدنا عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زوراء مقام کے قریب احجاز الزیت کے پاس بارش کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر دعا کر رہے تھے، اپنے ہتھیلیاں بلند کررکھی تھیں، البتہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر سے تجاوز نہیں کررہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ہتھیلیوں کے باطنی حصے کو اپنے چہرے کی طرف متوجہ کررکھاتھا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 2941]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم أخرجه الترمذي: 557، والنسائي: 3/ 158، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21943، 21944 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22290»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں