🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْبُكَاءِ مِنْ غَيْرِ نَوْحٍ
نوحہ کے بغیر رونے کی رخصت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3078
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبْتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، يَا أَبْتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوسِ مَأْوَاهُ
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر روئیں اور کہا: اے ابا جان! آپ اپنے ربّ کے کتنے قریب ہو گئے ہیں، اے ابا جان! میں جبریل کو آپ کی وفات کی خبر دیتی ہوں۔ اے با جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانہ ہے۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ انصاریوں کے ہاں ایک قریب الموت آدمی کے پاس گئے، اس کے اہل و عیال رو رہے تھے۔ میں نے کہا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں رو رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کو چھوڑ دو، جب تک یہ آدمی ان کے پاس ہے، ان کو رونے دو، جب واجب ہو جائے گی تو یہ نہ روئیں۔“ جابر کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث عمر بن حمید قرشی کو سنائی، انہوں نے پوچھا:”واجب ہو جائے گی“ کا کیا معنی ہے؟ کہا: جب اس کو قبر میں داخل کر دیا جائے گا۔“ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3078]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه النسائي: 6/ 52، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23751 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13062»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه النسائي: 6/ 52


Al-Fath al-Rabbani Hadith 3078 in Urdu