الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ صِفَةِ الْكَفَنِ لِلرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ وَفِي كَمْ ثَوْبٍ يَكُونُ
مرد اور عورت کے کفن کی کیفیت کا بیان، نیز وہ کتنے کپڑے ہونے چاہئیں
حدیث نمبر: 3116
وَعَنْهُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا قَالَ: كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي بُرْدَيْنِ أَبْيَضَيْنِ وَبُرْدٍ أَحْمَرَ
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفید رنگ کی دو اور سرخ رنگ کی ایک چادر میں کفن دیا گیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3116]
تخریج الحدیث: «حسن، محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلي قد توبع أخرجه البيھقي: 3/ 400، والطبراني: 12056، وعبد الرزاق: 6166، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2284، 2861 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2863»
وضاحت: فوائد: … درج ذیل حدیث کی روشنی میں سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی مندرجہ بالا حدیث کو سمجھا جا سکتا ہے: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روئی کے بنے ہوئے سفید رنگ کے تین سحولی کپڑوں میں کفن دیا گیا، ان میں کوئی قمیص یا پگڑی نہیں تھی، رہا مسئلہ لوگوں کے اس قول کا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حلّہ میں کفن دیا گیا، تو یہ ایک شبہ کا نتیجہ ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کفن دینے کے لیے حلّہ خریدا تو گیا تھا، لیکن پھر اسے ترک کر دیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفید رنگ کے تین سحولی کپڑوں میں کفن دے دیا گیا۔
الحكم على الحديث:
حسن
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3116 in Urdu