🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ النَّهْيِ عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَازَةِ بِنَارٍ أَوْ صِيَاحٍ أَوْ نِسَاءٍ
جنازے کے ساتھ آگ لے جانے، چیخ و پکار کرنے اور عورتوں کے جانے کا ممنوع ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3213
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تُتْبَعُ الْجَنَازَةُ بِنَارٍ وَلَا صَوْتٍ) )
سیّدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنازہ کے ساتھ آگ اور آواز نہیں ہونی چاہیے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3213]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 3171، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9515، 10831 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9511»
وضاحت: فوائد: … آواز سے مراد نوحہ، چیخ و پکار اور بلند آواز سے مخصوص ذکر جیسے ناپسندیدہ اور بدعتی امور ہیں، ہمارے ہاں بعض لوگ چارپائی کو کندھا دیتے وقت ”کلمۂ شہادت“ کا لفظ دوہراتے ہیں، یہ لفظ غیر مسنون بھی ہے اور بے معنی بھی۔ قیس بن عباد کہتے ہیں: کَانَ اَصْحَابُ النَّبِیِّV یَکْرَھُوْنَ رَفْعَ الصَّوْتِ عِنْدَ الْجَنَائِزِ۔ یعنی: صحابہ کرامe جنازوں کے پاس بلندآواز کو ناپسند کرتے تھے۔ (سنن بیہقی: ۴/۷۴)

الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 3171


Al-Fath al-Rabbani Hadith 3213 in Urdu