الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ النَّهْيِ عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَازَةِ بِنَارٍ أَوْ صِيَاحٍ أَوْ نِسَاءٍ
جنازے کے ساتھ آگ لے جانے، چیخ و پکار کرنے اور عورتوں کے جانے کا ممنوع ہونا
حدیث نمبر: 3214
عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: نُهِيَ عَنْ اِتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمیں جنازوں کے پیچھے سے چلنے سے منع کیا گیا، لیکن ہم پر اتنی سختی نہیں کی گئی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3214]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1278، ومسلم: 938، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27303 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27846»
وضاحت: فوائد: … منع کرنے والے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جیسا کہ دوسری روایات میں وضاحت کی گئی ہے، نیز اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانا حرام نہیں ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1278
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3214 in Urdu