الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ ثَنَاءِ النَّاسِ عَلَى الْمَيِّتِ وَشَهَادَتِهِمْ
لوگوں کا میت کی تعریف کرنااوراس کے حق میں گواہی دینا
حدیث نمبر: 3243
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ فَيَشْهَدُ لَهُ أَرْبَعَةُ أَهْلِ أَبْيَاتٍ مِنْ جِيرَانِهِ الْأَدْنَيْنِ إِلَّا قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: قَدْ قَبِلْتُ فِيهِ عِلْمَكُمْ وَغَفَرْتُ لَهُ مَا لَا تَعْلَمُونَ) )
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بھی فوت ہو جائے اور اس کے حق میں قریبی ہمسایوں میں سے چار گھر والے اس کے حق میں گواہی دیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:میں اس کے حق میں تمہارے علم کو قبول کرتا ہوں اور اس کے جن (گناہوں) کا تمہیں علم نہیں ہے، ان کو معاف کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3243]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، مؤمل بن اسماعيل سييء الحفظ، لكن يشهد له الحديث المتقدم أخرجه ابويعلي: 3481، وابن حبان: 3026، والحاكم: 1/ 378، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13541 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13575»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3243 in Urdu