الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب فضل صيام رمضان وقيامه
رمضان کے روزوں اور قیام کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3662
عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَرِيفٌ مِنْ عُرَفَاءِ قُرَيْشٍ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ فَلْقٍ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَشَوَّالًا وَالْأَرْبَعَاءَ وَالْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ دَخَلَ الْجَنَّةَ) )
۔ ایک قریشی سردار کے باپ سے روایت ہے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے یہ کلمات سنے تھے: جس نے رمضان اور شوال کے مہینوں اور پھر بدھ، جمعرات اور جمعہ کے ر وزے رکھے، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3662]
تخریج الحدیث: «سناده ضعيف، فيه راو لم يسم، وھو شيخ عكرمة بن خالد۔ اخرجه البھيقي في ’’الشعب‘‘: 3870، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15434 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15513»
وضاحت: فوائد: … ”فَلْقِ فِیْ“ میں ”فَلْق“ کے معانی پھٹن اور شگاف کے اور ”فِیْ“ کے معانی منہ کے ہیں، صحابی کا مقصود یہ ہے کہ اس نے یہ الفاظ براہِ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنے ہیں۔
الحكم على الحديث: سناده ضعيف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3662 in Urdu