الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب جواز الفطر والصوم فى السفر
روزہ چھوڑنے کو جائز کر دینے والے امور اور قضاء کے احکام کا بیان سفر میں روزہ چھوڑنے اور روزہ رکھنے کے جواز کا بیان
حدیث نمبر: 3833
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ أَفْطَرُوا
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہِ رمضان میں سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک برتن پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ پر رکھا، جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو انہوں نے بھی روزہ توڑ دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3833]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ اخرجه ابو يعلي: 3806، 3807، وابن خزيمة: 2039، والطحاوي: 2/ 66، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12269 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12294»
الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ اخرجه ابو يعلي: 3806
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3833 in Urdu