الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. فصل منه فى حجة من رأى أفضلية الفطر فى السفر
سفر میں روزہ نہ رکھنے کو افضل قرار دینے والوں کے دلائل کا بیان
حدیث نمبر: 3835
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَرَأَى رَجُلًا قَدِ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ وَقَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ، قَالُوا: هَذَا رَجُلٌ صَائِمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَيْسَ الْبِرُّ أَنْ تَصُومُوا فِي السَّفَرِ) )
۔ سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر کے دوران ایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ اس کے اردگرد جمع تھے، اس کے اوپر سایہ کیا گیا تھا اور لوگ بتا رہے تھے کہ یہ روزے دار آدمی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ نیکی نہیں ہے کہ تم لوگ سفر میں روزہ رکھو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3835]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1946، ومسلم: 1115، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14193 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14242»
وضاحت: فوائد: … اگر روزے کی وجہ سے روزے دار کو سفر میں اس قدر تکلیف ہونے لگ جائے تو یہ روزہ باعث ِ اجر نہیں گا۔
الحكم على الحديث: اخرجه البخاري: 1946
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3835 in Urdu