الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. باب النهي عن صوم أيام التشريق
ایام تشریق کے روزوں کی ممانعت
حدیث نمبر: 3862
عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ: أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي الْيَوْمِ الْأَوْسَطِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، قَالَ: فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَدَنَا الْقَوْمُ وَتَنَحَّى ابْنٌ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ: ادْنُ فَكُلْ، قَالَ: فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِنَّهَا أَيَّامُ طَعْمٍ وَذِكْرٍ) )
۔ ابو شعثاء کہتے ہیں: ہم ایام تشریق کے درمیانی دن کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اتنے میں کھانا لایا گیا اور لوگ کھانے کے قریب ہوئے، لیکن ان کا ایک بیٹا ذرا دور ہو گیا، سیدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: قریب ہو کر کھانا کھاؤ۔ لیکن اس نے کہا: میں تو روزے سے ہوں۔ یہ سن کر سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہ کھانے پینے اور ذکر کے دن ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3862]
تخریج الحدیث: «حسن بالمتابعات والشواھد۔ اخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 2903، وابن ابي شيبة: 4/ 20، وابن خزيمة: 2148، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4970 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4970»
الحكم على الحديث: حسن بالمتابعات والشواھد۔ اخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 2903
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3862 in Urdu