الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. باب صوم شهر الصبر وثلاثة أيام غير معينة من كل شهر
ماہِ صبر یعنی (رمضان) اور باقی مہینوں میں ہر ماہ کے غیر متعین تین روزے رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 3947
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (صِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صِيَامُ الدَّهْرِ وَإِفْطَارُهُ) )
۔ سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر ماہ میں تین روزے رکھ لینا،یہ سال بھر کے روزے بھی ہیں اور سال بھر کا افطار بھی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3947]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ اخرجه الطيالسي: 1074، والدارمي: 2/ 19، وابن حبان: 3653، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15594 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15679»
وضاحت: فوائد: … سال بھر کا افطار اس طرح ہے کہ ایک ماہ میں ستائیس دنوں کو روزہ نہیں رکھا جاتا اور سال بھر کے روزے اس طرح کہ ثواب پورے سال کے روزوں کا مل جاتا ہے۔
الحكم على الحديث: اسناده صحيح۔ اخرجه الطيالسي: 1074
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3947 in Urdu