الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. باب ما يجوز فعله للمعتكف وما لا يجوز له
معتکف کے لیے جائز اور ناجائز امور کا بیان
حدیث نمبر: 4001
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) : قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفَ فَيُخْرِجُ إِلَيَّ رَأْسَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ
۔ (دوسری سند) وہ کہتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعتکاف میں ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد سے میری طرف اپنا سر مبارک نکالتے، پھر میں اس کو دھوتی، جبکہ میں حائضہ ہوتی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 4001]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24542»
وضاحت: فوائد: … معلوم ہوا کہ حائضہ خاتون کا جسم پاک ہوتا ہے، البتہ حیض کا خون ناپاک ہوتا ہے، اس لیےیہ خون کپڑے اور جسم کے جس حصے پر لگ جائے گا، وہ بھی ناپاک ہو جائے گا۔
الحكم على الحديث: انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24542
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4001 in Urdu