🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. الفصل الثامن فيما ورد أنها ليلة سبع وعشرين وذكر أمارتها
رمضان کی ستائیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے اور اس کی علامتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4047
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! إِنِّي شَيْخٌ عَلِيلٌ، يَشُقُّ عَلَيَّ الْقِيَامُ فَأْمُرْنِي بِلَيْلَةٍ لَعَلَّ اللَّهَ يُوَفِّقُنِي فِيهَا لِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، قَالَ: ( (عَلَيْكَ بِالسَّابِعَةِ) )
۔ سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اوراس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں بوڑھا اوربیمار آدمی ہوں، میرے لیے قیام کرنا مشکل ہے، لہذا آپ میرے لیے کسی ایک رات کا تعین کر دیں، شاید اللہ تعالیٰ مجھے اس میں شب ِ قدر کی سعادت سے نواز دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ساتویں یعنی ستائیسویں رات کا اہتمام کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 4047]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري۔ اخرجه الطبراني: 11836، والبيھقي: 4/ 312، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2149 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2149»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شب ِ قدر کا زیادہ امکان ستائیسویں تاریخ کی رات کو ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط البخاري۔ اخرجه الطبراني: 11836


Al-Fath al-Rabbani Hadith 4047 in Urdu