🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب وجوب الحج
حج کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4068
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ حَجَّةٌ، وَلَوْ قُلْتُ كُلَّ عَامٍ لَكَانَ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دفعہ حج کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور اگر میں کہہ دیتا کہ یہ ہر سال فرض ہے تو یہ ہو جاتا۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4068]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الدارامي: 1789، والطيالسي: 2669، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2663 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2663»
وضاحت: فوائد: … حج ایک اہم رکن اسلام ہے اور مسلمانوں کا اس حقیقت پر اتفاق ہے کہ ہر بالغ اور استطاعت رکھنے والے مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فرض ہے، البتہ اس کے بعد نفلی حج کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے، جیسا کہ پہلے باب کی احادیث سے معلوم ہوا، جمہور اہل علم کے نزدیکحج۶ھ میں فرض ہوا تھا۔

الحكم على الحديث: صحیح

Al-Fath al-Rabbani Hadith 4068 in Urdu