🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. وجوب الحج على النساء تتعلق بهن
خواتین پر حج کے فرض ہونے اور ان سے متعلقہ بعض مسائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4069
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِنِسَائِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ: ( (هَذِهِ الْحَجَّةُ ثُمَّ، (وَفِي لَفْظٍ: إِنَّمَا هَذِهِ الْحَجَّةُ، ثُمَّ الزَّمْنَ) ظُهُورَ الْحُصْرِ) ) ، قَالَ: فَكُنَّ كُلُّهُنَّ يَحْجَجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ وَسَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَكَانَتَا تَقُولَانِ: وَاللَّهِ! لَا تُحَرِّكُنَّا دَابَّةٌ بَعْدَ أَنْ سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ (وَفِي لَفْظٍ) بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصْرِ) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع والے سال اپنی بیویوں سے فرمایا: یہ تمہارا حج ہو گیا ہے، آئندہ تم (اپنے گھروں میں ہی)اپنی چٹائیوں پر بیٹھ جانا۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ساری امہات المومنین حج کے لئے جایا کرتی تھیں،ماسوائے سیدہ زینب بنت جحش اور سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہما کے، یہ کہا کرتی تھیں: اللہ کی قسم! ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد یہ حج ہے‘ پھر (گھروں میں) اپنی چٹائیوں پر بیٹھ جانا ہے۔ کے بعد (حج کے لئے) سواری پر سوار نہیں ہوں گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4069]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه الطيالسي: 1647، وابويعلي: 7154، والبيھقي: 5/228، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9765 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9764»

الحكم على الحديث: صحیح

Al-Fath al-Rabbani Hadith 4069 in Urdu