الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. الْفَصْلُ الثَّانِي مِنْ أَيْنَ يُدْخَلُ مَكَّةَ وَفِي أَيِّ وَقْتٍ
مکہ مکرمہ میں کس راستے سے اور کس وقت داخل ہوا جائے
حدیث نمبر: 4319
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ، وَدَخَلَ فِي الْعُمْرَةِ مِنْ كُدًى
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ مکرمہ کی بالائی جہت کَدَاء کے راستے سے اس شہر میں داخل ہوئے اور عمرہ کے موقع پر کُدی کے راستے سے داخل ہوئے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4319]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1577، 4291، ومسلم: 1258، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24311 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24815»
وضاحت: فوائد: … ”کَدَائ“ سے مراد ”ثنیۂ علیا“ اور ”کُدی“سے مراد ”ثنیۂ سفلی“ ہے، جن کا ذکر پچھلی دو احادیث میں گزر چکا ہے۔
الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 1577
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4319 in Urdu