الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. باب فضل الطواف والركن اليماني والحجر الأسود ومقام إبراهيم
طواف، رکن یمانی،حجراسود اور مقامِ ابراہیم کی فضیلت
حدیث نمبر: 4340
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (يَأْتِي هَذَا الْحَجَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَهُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِهِ يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ بِحَقٍّ) )
۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن یہ پتھر (حجر اسود) ضرور اس حال میں حاضر ہوگا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا۔ اور زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا جس نے اسے حق کے ساتھ چوما ہوگا اس کے حق میں گواہی دے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4340]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 2944، والترمذي: 961، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2215 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2215»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4340 in Urdu