الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ وُجُوبِ الطَّوَافِ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَقَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ "إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ
صفا مروہ کی سعی
حدیث نمبر: 4393
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ وَهُوَ يُرِيدُ الصَّفَا وَهُوَ يَقُولُ: ( (نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ) )
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد حرام سے نکل کر یہ کہتے ہوئے صفا کی طرف جارہے تھے: ہم بھی سعی میں اسی مقام سے ابتدا کریں گے، جس سے اللہ تعالی نے اس کا ذکر کرتے ہوئے ابتداء کی ہے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4393]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1218، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15170 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15237»
وضاحت: فوائد: … صحیح مسلم کی روایت کے الفاظ اس طرح ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفا کی طرف نکلے اور یہ آیت تلاوت کی: {اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ} … ”بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ہیں۔“ اور پھر فرمایا: ”ہم بھی اس (پہاڑی) سے آغاز کریں گے، جس سے اللہ تعالی نے ابتداء کی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفا پر چڑھ گئے۔ چونکہ اللہ تعالی نے آیت میں پہلے صفا پہاڑی کا ذکر کیا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی صفا سے سعی کی ابتدا کی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1218
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4393 in Urdu