🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ الِاشْتِرَاكِ فِي الْهَدْيِ وَأَنَّ الْبَدَنَةَ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ
ہدی میں اشتراک اور ہدی میں اونٹ اور گائے کا سات سات افراد سے کفایت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4623
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ حُجَيَّةَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الْبَقَرَةِ فَقَالَ عَنْ سَبْعَةٍ فَقَالَ مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ فَقَالَ لَا يَضُرُّكَ قَالَ الْعَرْجَاءُ قَالَ إِذَا بَلَغَتِ الْمَنْسَكَ فَاذْبَحْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَثْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ
۔ حجیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے گائے کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: سات افراد کی طرف سے، اس نے کہا: اگر سینگ ٹوٹا ہوا ہو؟ انھوں نے کہا: یہ چیز تجھے نقصان نہیں دے گی، اس نے کہا: اگر لنگڑا جانور ہو تو؟ انھوں نے کہا: جب وہ قربان گاہ تک پہنچ جائے تو اس کو ذبح کر دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم آنکھ اور کان کو غور سے دیکھیں۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4623]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن ماجه: 3143، والترمذي: 1503، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 734 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 734»
وضاحت: فوائد: … سیدنا علی رضی اللہ عنہ لنگڑے جانور کے بارے میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب اس کا لنگڑا پن معمولی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ احادیث میں اس لنگڑے جانور سے منع کیا گیا ہے، جس کا لنگڑا پن واضح ہو۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن


Al-Fath al-Rabbani Hadith 4623 in Urdu