الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ الِاشْتِرَاكِ فِي الْهَدْيِ وَأَنَّ الْبَدَنَةَ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ
ہدی میں اشتراک اور ہدی میں اونٹ اور گائے کا سات سات افراد سے کفایت کرنا
حدیث نمبر: 4624
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ عَنْ أَزْوَاجِهِ بَقَرَةً فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی بیویوں کی طرف سے گائے ذبح کی تھی۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4624]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 294، 5548، 5559، ومسلم: 1211، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26109 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26638»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَبَحَ عَمَّنِ اعْتَمَرَ مِنْ نِسَائِہِ بَقَرَۃً بَیْنَھُنَّ۔ … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ان بیویوں کی طرف سے گائے ذبح کی تھی، جنھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عمرہ کیا تھا۔ (ابوداود: ۱۷۵۱، ابن ماجہ: ۳۱۳۳)
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 294
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4624 in Urdu