الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب فى طهارة ما لا نفس له سائلة حيا أو ميتا
جن جانداروں میں بہنے والا خون نہ ہو،ان کی طہارت کا بیان، وہ زندہ ہوںیا مردہ
حدیث نمبر: 479
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي طَعَامِ أَحَدِكُمْ فَامْقُلُوهُ) )
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی کے کھانے میں مکھی گر جائے تو وہ اس کو اس میں ڈبو دے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 479]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 7/ 178، وابن ماجه: 3504، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11189 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11207»
وضاحت: فوائد: … امام شوکانی نے کہا: ان احادیث سے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ مائے قلیل ایسی چیز کے مر جانے سے نجس نہیں ہوتا، جس کا بہنے والا خون نہ ہو، کیونکہ ان احادیث میں موت و حیات کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔
الحكم على الحديث: صحيح لغيره ۔ أخرجه النسائي: 7/ 178
Al-Fath al-Rabbani Hadith 479 in Urdu