الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابٌ فِي ارْتِيَادِ الْمَكَانِ الرَّخْوِ وَمَا لَا يَجُوزُ التَّخَلِّي فِيهِ
قضائے حاجت کے لیے نرم جگہ کو تلاش کرنے کا بیان اور ان مقامات کی تفصیل جہاں قضائے حاجت جائز نہیں ہے
حدیث نمبر: 483
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (اتَّقُوا اللَّعَّانَيْنِ) ) قَالُوا: وَمَا اللَّعَّانَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: ( (الَّذِي يَتَخَلَّى فِي طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ فِي ظِلِّهِمْ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو لعنت کرنے والی چیزوں سے بچو۔“ صحابہ نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! وہ لعنت کرنے والی چیزیں کون سی ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی لوگوں کے راستے میں یا سائے میں قضائے حاجت کرتا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 483]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 269، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8853 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8840»
وضاحت: فوائد: … معلوم ہوا کہ تین مقاما ت پر قضائے حاجت نہیں کرنی چاہیے: ایسا سایہ کہ جس کو بطورِ سایہ استعمال کیا جاتا ہو، راستہ اور پانی کا گھاٹ۔ یہ بھی ان احادیث کی فقہ ہے کہ قضائے حاجت کے بعد لیٹرین کی مکمل صفائی کرنی چاہیے، تاکہ بعد میں آنے والے کو تکلیف نہ ہو۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 269
Al-Fath al-Rabbani Hadith 483 in Urdu