🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب تشبيع الغازي واستقباله ووصية الإمام له
مجاہد کو الوداع کہنے، اس کا استقبال کرنے اور امام کا اس کو وصیت کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4958
عَنْ حَشْرَجَ بْنِ زِيَادٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ أَبِيهِ، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةِ خَيْبَرَ، وَأَنَا سَادِسَةُ سِتِّ نِسْوَةٍ، فَبَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ مَعَهُ نِسَاءً، فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا (وَفِي لَفْظٍ: فَدَعَانَا قَالَتْ: فَرَأَيْنَا فِي وَجْهِهِ الْغَضَبَ) فَقَالَ: ( (مَا أَخْرَجَكُنَّ وَبِأَمْرِ مَنْ خَرَجْتُنَّ؟) ) فَقُلْنَا: خَرَجْنَا نُنَاوِلُ السِّهَامَ، وَنَسْقِي النَّاسَ السَّوِيقَ، وَمَعَنَا مَا نُدَاوِي بِهِ الْجَرْحَى، وَنَغْزِلُ الشَّعْرَ، وَنُعِينُ بِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ: قُمْنَ فَانْصَرِفْنَ، فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ خَيْبَرَ، أَخْرَجَ لَنَا سِهَامًا كَسِهَامِ الرَّجُلِ (وَفِي لَفْظٍ: كَسِهَامِ الرِّجَالِ) قُلْتُ: يَا جَدَّةُ! مَا أَخْرَجَ لَكُنَّ قَالَتْ: تَمْرًا
۔ حشرج بن زیاد اشجعی اپنے دادی جان سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: میں غزوۂ خیبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلی، جبکہ میں چھ خواتین میں سے چھٹی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پتہ چلا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عورتیں بھی جا رہی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بلایا، ہمیں محسوس ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے پر غضب کے آثار ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کس نے تم کو نکالا ہے اور کس کے حکم سے تم نکلی ہو؟ ہم نے کہا: جی ہم خود نکلی ہیں، تاکہ مجاہدوں کو تیر پکڑا سکیں، لوگوں کو ستو پلا سکیں، ہم میں بعض خواتین زخمیوں کا علاج بھی کر سکتی ہیں اور بالوں کو بٹ کر اللہ کی راہ میں مدد کریں گی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اٹھو اور پیچھے ہٹ جاؤ۔ جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خیبر کو فتح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بھی مردوں کی طرح کا حصہ دیا، میں حشرج نے کہا: اے دادی جان! تمہیں حصے میں کیا دیا تھا؟ انھوں نے کہا: کھجور۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4958]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة حشرج بن زياد، أخرجه أبوداود: 2729، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22332 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22688»

الحكم على الحديث: اسناده ضعيف لجھالة حشرج بن زياد


Al-Fath al-Rabbani Hadith 4958 in Urdu