الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب فيما يقول المتخلي عند دخوله وخروجه
قضائے حاجت کرنے والے کا داخل ہوتے وقت اور نکلتے وقت دعا پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 505
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ قَالَ: ( (غُفْرَانَكَ) )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو کہتے: «غُفْرَانَكَ» … ”(اے اللہ!) میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 505]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 30، والترمذي: 7، وابن ماجه: 300، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25220 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25735»
وضاحت: فوائد: … بیت الخلاء میں داخل ہونے والا صرف بسم اللہ بھی پڑھ سکتا ہے، جیسا کہ درج ذیل روایت سے ثابت ہوتا ہے۔ سیدنا علی بن ابو طالبؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((سِتْرُ مَا بَیْنَ اَعْیُنِ الْجِنِّ وَعَوْرَاتِ بَنِیْ آدَمَ اِذَا دَخَلَ اَحَدُھُمُ الْخَلَائَ اَنْ یَّقُوْلَ بِسْمِ اللّٰہِ۔)) … جنوں کی آنکھوں اور بنو آدم کی شرم گاہوں کے مابین یہ پردہ ہے کہ جب کوئی آدمی بیت الخلاء میں داخل ہو تو وہ بسم اللہ پڑھے۔ (ترمذی: ۵۵۱، ابن ماجہ: ۳۰۱) ابن ماجہ کی وہ حدیث ضعیف ہے، جس میں بیت الخلاء سے خارج ہوتے وقت یہ دعا بتلائی گئی ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّیْ الْاَذٰی وَعَافَانِیْ۔ (اس حدیث کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اس کو ضعیف قرار دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ (دیکھیں انجاز الحاجۃ: ۳۰۱)
الحكم على الحديث: اسناده حسن ۔ أخرجه ابوداود: 30
Al-Fath al-Rabbani Hadith 505 in Urdu