یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب وعيد العبد إذا نقص من صديه أو تولى غير مواليه أو سرق أو أبق
اس غلام کی وعید کا بیان جو اپنی نماز میں کمی کرتا ہے، یا غیر مالک کو مالک ظاہر کرتا ہے، یا چوری کرتا ہے، یا بھاگ جاتا ہے
حدیث نمبر: 5259
عَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ وَقَالَ مَرَّةً إِذَا سَرَقَ فَبِعْهُ وَلَوْ بِنَشٍّ وَالنَّشُّ نِصْفُ أُوقِيَّةٍ
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب غلام بھاگ جائے اور ایک روایت میں ہے: جب چوری کرے تو اس کو بیچ ڈال، اگرچہ نصف اوقیہ کے عوض بیچنا پڑے۔ النَّشّ سے مراد نصف اوقیہ ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب العتق/حدیث: 5259]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8432»
وضاحت: فوائد: … ہو سکتا ہے کہ ایسے غلام کو چوری کی عادت پڑ جائے، لہٰذا اس کا گھر میں رہنا ٹھیک نہیں، یہ مسئلہ بار بار پیدا ہو سکتا ہے، بیچ دینا ہی بہترہے، ممکن ہے کہ دوسرے گھر کے حالات اس کی یہ عادت چھڑا دیں، لیکن بیچتے وقت اس کا یہ عیب خریدنے والے کو صاف بتایا جائے تاکہ وہ دھوکے میں نہ رہے، ورنہ گناہ ہو گا، نیز سودا واپس بھی ہو سکتاہے۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5259 in Urdu