الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ وَعِيدِ الْعَبْدِ إِذَا نَقَصَ مِن صديهِ أو توَلَّى غَيْرَ مَوَالِيْهِ أَوْ سَرِقَ أَوْ أَبَقَ
اس غلام کی وعید کا بیان جو اپنی نماز میں کمی کرتا ہے، یا غیر مالک کو مالک ظاہر کرتا ہے، یا چوری کرتا ہے، یا بھاگ جاتا ہے
حدیث نمبر: 5260
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ فَلَحِقَ بِالْعَدُوِّ فَمَاتَ فَهُوَ كَافِرٌ
۔ سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب غلام بھاگ کر دشمن کے ساتھ مل جائے اور پھر اسی حال میں فوت ہو جائے تو وہ کافر ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب العتق/حدیث: 5260]
تخریج الحدیث: «أخرجه بنحوه مسلم: 70، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19225 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19438»
وضاحت: فوائد: … اگر اس نے اس جرم کے ساتھ ساتھ واقعی کوئی کفریہ عمل کیا تو وہ کافر بن جائے گا، وگرنہ اس حدیث کا مفہوم یہ ہو گا کہ اس نے اسلام جیسی نعمت کی ناقدری اور ناشکری کی ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه بنحوه مسلم: 70
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5260 in Urdu