یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. الفصل الثالث فيما يجوز الاستجمار به وما لا يجوز
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
حدیث نمبر: 526
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ فَقَالَ: ( (الْتَمِسْ لِي ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ) ) قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِحَجَرَيْنِ وَرَوْثَةٍ، قَالَ: فَأَخَذَ الْحَجَرَيْنِ وَأَلْقَى الرَّوْثَةَ وَقَالَ: ( (إِنَّهَا رِكْسٌ) )
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلے اور فرمایا: ”میرے لیے تین پتھر تلاش کر کے لاؤ۔“ پس میں دو پتھر اور ایک لید لے کر آیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو پتھر لے لیے اور لید پھینک دی اور فرمایا: ”یہ گندی ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 526]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 156، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3966 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3966»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے یہ استدلال نہیں کیا جا سکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو پتھروں کے ساتھ استنجا کیا تھا، کیونکہ مسند احمد کی ایک روایت میں یہ زیادتی ہے: ((اِئْتِنِیْ بِحَجَرٍ۔)) … ایک پتھر اور لے آ۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 526 in Urdu