الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب النهي عن بيوع الغرد
وَلاء اور زائد پانی کو فروخت کرنے اور سانڈ کی جفتی کی اجرت لینے سے نہی کا بیان
حدیث نمبر: 5822
عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِيعُوا فَضْلَ الْمَاءِ فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمَاءِ وَالنَّاسُ يَبِيعُونَ مَاءَ الْفُرَاتِ
۔ سیدنا ایاس بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ضرورت سے زائد پانی فروخت نہ کیا کرو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے، لوگ تو دریائے فرات کا پانی فروخت کرنے لگ گئے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5822]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين غير ان صحابيه لم يرو له الا اصحاب السنن۔ أخرجه ابوداود: 3478، والترمذي: 1271، والنسائي: 7/ 307، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15444 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15523»
وضاحت: فوائد: … ممکن ہے کہ سیدنا ایاس رضی اللہ عنہ نے ایسی صورت دیکھی ہو کہ لوگ بغیر اجرت اور مشقت کے فرات سے پانی بھرکر لاتے ہوں، پھر ضرورت سے زائد پانی کو فروخت کرتے ہوں، پھر انھوں نے ان لوگوں کو اس طرح کرنے سے یہ حدیث بیان کی ہو۔
الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط الشيخين غير ان صحابيه لم يرو له الا اصحاب السنن۔ أخرجه ابوداود: 3478
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5822 in Urdu