الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب النهي عن بيوع الغرد
وَلاء اور زائد پانی کو فروخت کرنے اور سانڈ کی جفتی کی اجرت لینے سے نہی کا بیان
حدیث نمبر: 5821
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَبِيعُوا فَضْلَ الْمَاءِ وَلَا تَمْنَعُوا الْكَلَأَ فَيَهْزُلَ الْمَالُ وَيَجُوعَ الْعِيَالُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ زائد پانی فروخت کرو اور نہ گھاس کو ممنوع قرار دو، وگرنہ مویشی کمزور ہو جائیں اور اہل و عیال بھوک میں مبتلا ہو جائیں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5821]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قوله: ’’فيھزل المال“۔ أخرجه ابن حبان: 4956، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9458 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9439»
وضاحت: فوائد: … ”فَیَہْزُلَ الْمَالُ“ سے مراد یہ ہے کہ مویشی کمزور پڑجائیں اور اس طرح ان کا دودھ کم پڑ جائے گا، جس کے نتیجے میں لوگ بھوک میں مبتلا ہو جائیں گے۔
الحكم على الحديث: حديث صحيح دون قوله: ’’فيھزل المال ‘‘۔ أخرجه ابن حبان: 4956
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5821 in Urdu