الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالصَّلَاةِ عَقِبَهُ
وضو اور اس کے بعد پڑھی جانے والی نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 597
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وَضُوءَهُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَا يَسْهُو فِيهِمَا غُفِرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ) )
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھا وضو کیا اور پھر بغیر بھولے دو رکعتیں ادا کیں تو اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہ معاف کر دے گا۔“ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 597]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 905، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17054 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17180»
وضاحت: فوائد: … نہ بھولنے کا مطلب یہ ہے کہ مکمل توجہ کے ساتھ نماز پڑھی جائے اور غفلت میں مبتلا نہ ہوا جائے، اگر کوئی خارجی خیال آ جائے تو شرعی طریقوں کے ذریعے اس کو دور کر دیا جائے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره ۔ أخرجه ابوداود: 905
Al-Fath al-Rabbani Hadith 597 in Urdu