الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب
قرض دینے کی فضیلت اور تنگدست پر آسانی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6013
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ لِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ فَقَضَانِي وَزَادَنِي
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذمہ میراقرض تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ مجھے ادا کیا اور زیادہ بھی دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب السلم كتاب القرض والدين/حدیث: 6013]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 443، 2394، 2603، ومسلم: 715، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14235 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14284»
وضاحت: فوائد: … قرضہ اس لالچ میں دینا درست نہیں ہے کہ ادائیگی کے وقت اس سے بہتر چیز مل جائے گی، البتہ قرض دار اپنی طرف سے بہتر انداز میں ادائیگی کر سکتا ہے، بہرحال قرض خواہ کیلئے جائز نہیں ہے کہ وہ اس قسم کی حرص رکھے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 443
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6013 in Urdu