🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ النَّهْي أَنْ يَرْجِعَ الرَّجُلُ فِي هِيَتِهِ إِلَّا الْوَالِدُ
والد کے علاوہ سب کے لیے ہبہ کی ہوئی چیز کو واپس لینے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6296
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُ الَّذِي يَعُودُ فِي عَطِيَّتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ حَتَّى إِذَا شَبِعَ قَاءَ ثُمَّ عَادَ فِي قَيْئِهِ فَأَكَلَهُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو اپنا عطیہ لوٹا لیتا ہے، اس کتے کی مانند ہے، جو کھاتا رہتا ہے، یہاں تک کہ جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے اور پھر اپنی قے کو چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6296]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 2384، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7524 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7516»
وضاحت: فوائد: … مذکورہ بالا تمام احادیث کا تقاضا یہ ہے کہ عطیے میں دی ہوئی چیز واپس نہیں لی جا سکتی، کیونکہ اس کی مثال بری ہے اور حدیث نمبر (۶۲۸۹) میںیہ بات گزر چکی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیْسَ لَنَا مَثَلُ السَّوْئِ۔)) … ”ہمارے لیے بری مثال نہیں ہے۔“ البتہ اس موضوع سے متعلقہ درج ذیل حدیث قابل توجہ ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 2384


Al-Fath al-Rabbani Hadith 6296 in Urdu