🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب موانع الارث
میراث کے موانع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6339
عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ مُعَاذٌ بِالْيَمَنِ فَارْتَفَعُوا إِلَيْهِ فِي يَهُودِيٍّ مَاتَ وَتَرَكَ أَخَاهُ مُسْلِمًا فَقَالَ مُعَاذٌ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْإِسْلَامَ يَزِيدُ وَلَا يَنْقُصُ فَوَرَّثَهُ
۔ ابو اسود دیلی کہتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ یمن میں تھے، لوگ ان کے پاس ایک یہودی کا مقدمہ لے کر آئے، وہ مر گیا تھا اور ایک مسلمان بھائی کو بطورِ وارث چھوڑا، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اسلام اضافہ کرتا ہے، کمی نہیں کرتا۔ پھر انھوں نے اس مسلمان کو یہودی کا وارث بنایا۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6339]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه، ابو الاسود الديلي لايعرف له سماع من معاذ۔ أخرجه ابوداود: 2912، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22005 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22355»
وضاحت: فوائد: … راجح مسلک یہی ہے کہ مسلمان یہودی کا وارث نہیں بن سکتا، جیسا کہ اس باب کی پہلی دو احادیث سے پتہ چل رہا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لانقطاعه


Al-Fath al-Rabbani Hadith 6339 in Urdu