الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. أَبْوَابُ مَا يَجُوزُ قَتْلُهُ مِنَ الْحَيَوَانِ وَمَا لَا يَجُوزُ¤بَابُ الأمْرِ بِقَتْلِ الْفَوَاسِقِ مِنَ الْحَيَوَان
اس چیز کے ابواب کہ کون سے حیوان قتل کرنا جائز ہیں اور کون سے ناجائز فاسق حیوانات کو قتل کرنے کے حکم کا بیان
حدیث نمبر: 6484
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ يَحْيَى: وَالْأَسْوَدَانِ الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو کالی رنگت والوں کو مارنے کا حکم دیا ہے یحییٰ بن حمزہ کہتے ہیں کاگی رنگت والوں سے مراد سانپ اور بچھو ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6484]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابوداود: 921، والترمذي: 390، والنسائي: 3/10، وابن ماجه: 1245، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7469 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7463»
وضاحت: فوائد: … سیاہ سانپ کو ”اَسْوَد“ کہتے ہیں اور ہر قسم کے سانپ کو ”اَسْوَد“ کہتے ہیں،یہاں مطلق سانپ مراد ہے، سانپ اور بچھو دونوں کو ”اَسْوَدَیْن“ کہہ دینا ”باب التغلیب“ میں سے ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه ابوداود: 921
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6484 in Urdu