الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب اسْتِحْبَابِ قَتْلِ الْوَزْعَ وَتَوَابِ قَاتِلِهِ
چھپکلی کو قتل کرنے کے مستحب ہونے اور اس کو مارنے والے کے اجر و ثواب کا بیان
حدیث نمبر: 6507
عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أُمَّ شَرِيكٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا اسْتَأْمَرَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَتْلَ الْوَزَغَاتِ فَأَمَرَهَا بِقَتْلِ الْوَزَغَاتِ
۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چھپکلیوں کو قتل کرنے کا حکم دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں چھپکلیاں مارنے کا حکم دیا۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6507]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3359، ومسلم: 2237، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27365 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27909»
وضاحت: فوائد: … چھپکلی زہریلا جانور ہے، اگرکسی کھانے پینے کی چیز میں گر جائے تو اسے زہریلا کر دیتا ہے، حتی کہ موت کا سبب بھی سکتا ہے، لہذا اس کو مارنے کا حکم ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3359
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6507 in Urdu