🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ فِي مَسْحِ الرَّأْسِ وَالْأُذُنَيْنِ وَالصُّدْغَيْنِ
سر، دونوں کانوں اور دونوں کنپٹیوں کے مسح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 670
عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ عِنْدَهَا (قَالَتْ:) فَرَأَيْتُهُ مَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ مَجَارِيَ الشَّعْرِ مَا أَقْبَلَ مِنْهُ وَمَا أَدْبَرَ وَمَسَحَ صُدْغَيْهِ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس وضو کیا، وہ کہتی ہیں: میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کے سامنے والے اور پچھلے حصے پر اس طرح مسح کیا کہ جس سمت میں بال پڑے تھے، اسی سمت میں ہاتھ پھیر دیا اور اپنی کنپٹیوں اور کانوں کے ظاہری اور باطنی حصے پر بھی مسح کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 670]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف عبد الله بن محمد بن عقيل وقد انفرد به، واضطرب في متنه۔ أخرجه ابوداود: 129، والترمذي: 34، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27022 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27562»
وضاحت: فوائد: … مَجَارِی الشَّعْر کے معانی اس باب کی آخری حدیث کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف عبد الله بن محمد بن عقيل وقد انفرد به


Al-Fath al-Rabbani Hadith 670 in Urdu