الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ النَّهْي عَنِ الْاخْتِصَاءِ وَالتَّبَتْلِ
خصی ہونے اور دنیا سے علیحدگی اختیار کرنے سے ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 6839
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَرَادَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أَنْ يَتَبَتَّلَ فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَوْ أَجَازَ ذَلِكَ لَاخْتَصَيْنَا
۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے تبتّل کا ارادہ کیا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو منع کر دیا، اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو اجازت دے دیتے تو ہم خصی ہو جاتے۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6839]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5074، ومسلم: 1402، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1514 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1514»
وضاحت: فوائد: … ”تبتّل“ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف ہونے کی وجہ سے عورتوں سے کنارہ کشی اختیار کی جائے اور نکاح کو چھوڑ دیا جائے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5074
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6839 in Urdu