🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ النَّهْي عَنِ الْاخْتِصَاءِ وَالتَّبَتْلِ
خصی ہونے اور دنیا سے علیحدگی اختیار کرنے سے ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6840
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ التَّبَتُّلِ
۔ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبتّل سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6840]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابن ماجه: 1849، والترمذي: 1082، والنسائي: 6/ 59، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20192 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20455»
وضاحت: فوائد: … جامع ترمذی اور سنن ابن ماجہ کی روایت کے مطابق یہ حدیث بیان کرنے کے بعد امام قتادہ نے یہ آیت تلاوت کی: {وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِکَ و َجَعَلْنَا لَھُمْ اَزْوَاجًا وَ ذُرِّیَّۃً } … ”اور ہم نے آپ سے پہلے رسول بھیجے اور ان کو بیویاں اور اولاد عطا کی۔“ (سورۂ رعد: ۳۸)
امام قتادہ کی مراد یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سابقہ انبیاء کی اقتدار کرنے کا حکم دیا گیا، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {فَبُہُدٰھُمُ اقْتَدِہْ} … ”ان کی ہدایت کی پیروی کر۔“ اور سابقہ انبیاء کی بیویاں اور اولادیں تھیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادیاں کیں اور اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اولاد بھی عطا کی۔
گویا نکاح سنت ِ انبیاءhہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره


Al-Fath al-Rabbani Hadith 6840 in Urdu