الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. الْفَصْلُ الثَّانِي فِي إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ وَقَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ
وضو کو مکمل طور پر کرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان ایڑھیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے کا بیان
حدیث نمبر: 684
عَنْ سَالِمٍ سَبَلَانَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِلَى مَكَّةَ، قَالَ: وَكَانَتْ تَخْرُجُ بِأَبِي يَحْيَى التَّيْمِيِّ يُصَلِّي بِهَا فَأَدْرَكْنَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَأَسَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْوُضُوءَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ! أَسْبِغِ الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ النَّارِ) )
سالم سبلان رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ مکہ مکرمہ کی طرف سفر کرتے تھے۔ سیدہ، ابو یحیی تیمی کے ساتھ جایا کرتی تھیں اور وہ ان کو نماز پڑھاتے تھے، ایک دن ہم نے عبدالرحمن بن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو پا لیا، انہوں نے ناقص وضو کیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: ”اے عبدالرحمن! وضو مکمل کر، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’قیامت کے دن ایڑیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے۔‘“ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 684]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 240، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26214 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26744»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 240
Al-Fath al-Rabbani Hadith 684 in Urdu