🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ حُكْمِ الْوَلِيمَةِ وَاسْتِحْبَابِهَا بِالشَّاةِ فَأَكْثَرَ وَجَوَازِهَا بدونها
ولیمہ کے حکم، بکری یا اس سے زائد چیز کے ساتھ اس کے مستحب ہونے اور اس سے کم کسی چیز کے ولیمہ کے جائز ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7031
عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا خَطَبَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَا بُدَّ لِلْعُرْسِ مِنْ وَلِيمَةٍ قَالَ فَقَالَ سَعْدٌ عَلَيَّ كَبْشٌ وَقَالَ فُلَانٌ عَلَيَّ كَذَا وَكَذَا مِنْ ذُرَةٍ
۔ سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پیغام نکاح بھیجا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شادی کے بعد ولیمہ ضروری ہے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک دنبہ میں دوں گا، ایک نے کہا: اتنی اتنی مکئی میں دوں گا۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7031]
تخریج الحدیث: «اسناده محتمل للتحسين، أخرجه البزار: 1407، والطحاوي في ’’شرح مشكل الآثار‘‘: 3018، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 1153، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23035 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23423»
وضاحت: فوائد: … صحابۂ کرام نیکی کے امور کی طرف سبقت لے جانے والے اور ایسے معاملات میں ایک دوسرے کے معاوِن تھے، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {وَتَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی} … ”اور نیکی اور تقوی کے معاملے میں ایک دوسرے کا تعاون کرو۔“ (سورۂ مائدہ: ۲)

الحكم على الحديث:
اسناده محتمل للتحسين


Al-Fath al-Rabbani Hadith 7031 in Urdu