🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابٌ فِي الْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَجَوَازِ الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ
ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنے اور ایک وضو کے ساتھ ایک سے زائد نمازیں پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 717
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنَّكَ صَنَعْتَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُهُ؟ قَالَ: ( (عَمَدًا صَنَعْتُهُ) )
سیدنا بریدہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے دن ایک ہی وضو سے ایک سے زائد نمازیں ادا کیں، سیدنا عمر ؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: آج آپ نے ایسا عمل کیا ہے جو پہلے نہیں کیا کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے جان بوجھ کر کیا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 717]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 277، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22966 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23354»
وضاحت: فوائد: … صحیح بخاری کی روایت کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ سے پہلے غزوۂ خیبر کے موقع پر بھی ایک وضو سے ایک سے زائد فرضی نمازیں ادا کی تھیں، سیدنا سوید بن نعمان ؓنے یہ حدیث بیان کی، ممکن ہے کہ سیدنا عمرؓ کو اس صورت کا علم نہ ہو سکا ہو۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 277


Al-Fath al-Rabbani Hadith 717 in Urdu