یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. باب فى جواز الوضوء فى المسجد واستحبابه لمن أراد النوم
مسجد میں وضو کر لینے اور سونے کا ارادہ رکھنے والے کے لیے وضو کے مستحب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 723
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْقُدَ تَوَضَّأَ وَضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يَرْقُدُ
۔ (دوسری سند)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو نماز والا وضو کرتے اور پھر سوتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25414»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عمر ؓسے مروی ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا ہم میں سے کوئی آدمی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((یَنَامُ، وَیَتَوَضَّأُ اِنْ شَائَ۔)) … جی ہاں، وہ سو سکتا ہے، البتہ اگر وہ چاہے تو وضو کر لے۔ (صحیح ابن خزیمہ: ۱/ ۱۰۶، صحیح ابن حبان: ۴/۱۵) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جنبی کے لیے سونے سے پہلے وضو کرنا مستحب ہے، جمہور اہل علم کی بھی یہی رائے ہے۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 723 in Urdu