الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ التَّعْلِيطِ فِيمَنِ ادَّعَى غَيْرَ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ وفيمن انتفى مِنْ وَلَدِهِ وَهُوَ يَعْلَمُ
جو قصداً اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے اور جو شخص اپنی ہی اولاد سے انکار کرے اس کی سزا کا بیان
حدیث نمبر: 7231
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ( (مَنِ انْتَفٰی مِنْ وَلَدِہٖ لِیَفْضَحَہُ فِی الدُّنْیَا فَضَحَ اللّٰہ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی رُؤُوسِ الْاَشْہَادِ، وَقِصَاصٌ بِقِصَاصٍ۔) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اپنی اولادکو دنیا میں رسوا کرنے کے لئے اس کا انکار کر دیا، قیامت والے دن اللہ اس کو سرِعام رسوا کرے گااور قیامت والے دن ادلے کا بدلہ ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللعان/حدیث: 7231]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه الطبراني في الكبير: 13478، والبيھقي: 8/ 332، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4795 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4795»
وضاحت: فوائد: … تمام روایات اپنے مفہوم میں واضح ہیں، اگر مسلمان کے نسب کو کم تر سمجھا جاتا ہو، تو اس کو چاہیے کہ وہ اس پر راضی ہو کر صبر کرے اور اگر وہ اعلی نسب ہو تو وہ اس پر فخر اور ناز نہ کرے، کسی کی عزت یا بے عزت کی خاطر نہ نسبت بدلنا چاہیے اور نہ کسی کے نسب کا انکار کرنا چاہیے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7231 in Urdu