🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبُ
سانڈا کھانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7295
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ مَضَبَّةٍ فَمَا تَأْمُرُنَا أَوْ مَا تُفْتِينَا قَالَ ذُكِرَ لِي أَنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ فَلَمْ يَأْمُرْ وَلَمْ يَنْهَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّ اللَّهَ لَيَنْفَعُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ وَإِنَّهُ لَطَعَامُ عَامَّةِ الرِّعَاءِ وَلَوْ كَانَ عِنْدِي لَطَعِمْتُهُ وَإِنَّمَا عَافَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم ایسی سر زمین میں رہتے ہیں، جہاں سانڈے پائے جاتے ہیں،آپ ہمیں اس بارے میں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے لیے ذکر کیا گیا ہے کہ بنی اسرائیل کی ایک امت مسخ ہو گئی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ اس کو کھانے کا حکم دیا اور نہ کھانے سے روکا۔ سیدنا ابو سعید کہتے ہیں اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ بہت سے لوگوں کو نفع دیتے ہیں، چرواہوں کا زیادہ ترکھانا یہ سانڈا ہی ہے، اگر میرے پاس ہو تومیں اسے کھاؤں گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ناپسند کیا ہے، حرام قرار نہیں دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7295]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1951، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11013 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11026»
وضاحت: فوائد: … مسند احمد کی ایک روایت (۱۱۱۴۴) کے الفاظ یہ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کے جواب میں فرمایا: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ بنو اسرئیل کی ایک امت کو جانوروں کی شکل میں مسخ کیا گیا تھا، لیکن میں یہ نہیں جانتا کہ وہ جانور کون سے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ اس کو کھانے کا حکم دیا اور نہ اس سے منع کیا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1951


Al-Fath al-Rabbani Hadith 7295 in Urdu