🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب ما جاء فى الأرتب والفنفد والدجاج
خرگوش ‘ سیہی اور مرغی کے گوشت کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7306
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ ثَارَتْ أَرْنَبٌ فَتَبِعَهَا النَّاسُ فَكُنْتُ فِي أَوَّلِ مَنْ سَبَقَ إِلَيْهَا فَأَخَذْتُهَا فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ قَالَ فَأَمَرَ بِهَا فَذُبِحَتْ ثُمَّ شُوِّيَتْ قَالَ ثُمَّ أَخَذَ عَجْزَهَا فَقَالَ ائْتِ بِهِ النَّبِيَّ فَأَتَيْتُهُ بِهِ قَالَ قُلْتُ إِنَّ أَبَا طَلْحَةَ أَرْسَلَ إِلَيْكُمْ بِعَجْزِ هَذِهِ الْأَرْنَبِ قَالَ فَقَبِلَهُ مِنِّي
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خرگوش بھاگا، لوگوں نے اس کا پیچھا کیا، میں ان میں سب سے آگے نکل گیا اور خرگوش پکڑ لیا، میں اسے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا، انہوں نے اسے ذبح کرنے کا کہا، پس اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس کا گوشت بھونا گیا، پھر اس کا سرین والا پچھلا حصہ پکڑا اور کہا: جاؤ اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے آؤ، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے خرگوش کا یہ سرین بھیجا ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے قبول کر لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7306]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13430 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13464»

الحكم على الحديث: حديث صحيح


Al-Fath al-Rabbani Hadith 7306 in Urdu